اورنگ آباد:(اعتماد نیوز) نقلی سونے کو اصلی بتاکر لوگوں کو دھوکہ دینے والی ایک ٹولی کو پولس نے آج حراست میں لے لیا ۔ اس سلسلے میں فریادی انا صاحب سکا سے ساکن پلس گاؤں نے پولس اسٹیشن سلے گاؤں میں شکایت درج کی ہے کہ پاردھی سماج کا ایک شخص اس سے کہہ رہا تھا کہ میں تجھے کم قیمت میں سونا دلاتا ہوں اس کے بعد اس شخص نے مجھے سونا خریدنے کیلئے مجبور کیا اس لئے میں نے اپنے دوستوں سے کچھ رقم جمع کی اور اس شخص کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر رائے پور ڈونگاؤں کی حدود میں ایک کھیت
بستی پر جاکر وہ موجود ۸؍ تا۱۰؍ افراد نے کہا کہ کیا تم نے پیسے لائے ہیں کہہ کر ان کے پاس موجود دھاری دھاری دار رومال اس کو دیا گیا کہ اس میں سونا رکھا ہوا ہے اس کے بعد اس سے پیسے لیکر اس کو بوگس سونا دیا گیا اور نہ دینے کی شکل میں پیسے چھین لئے اس سلسلے میں انا صاحب کی شکایت پر پولس نے مقدمہ درج کیا گیا اور شناخت کے مطابق لاسور میں جاکر اس ٹولی کے افراد کا تعاقب کرکے ان کے قبضہ سے ۸؍ کلو کا نقلی سونا بھی ضبط کرلیا ۔ نیز ان کے قبضہ سے ۸۱؍ ہزار روپئے بھی قبضہ میں لئے گئے اس طرح پولس نے پوری ٹولی کو حراست میں لے لیا ہے ۔